November 17, 2026

سالی آدھے گھر والی… جب پورے گھر والی بننے کی خواہش میں ایک گھر اجاڑ دے بظاہر ایک سادہ سی کہانی مگر اندر سے ایک ہولناک انجام۔

Screenshot_2026-04-07_140726

سالی آدھے گھر والی… جب پورے
گھر والی بننے کی خواہش میں ایک گھر اجاڑ دے
بظاہر ایک سادہ سی کہانی مگر اندر سے ایک ہولناک انجام۔

شاہد اور سونیا کی شادی کو 9 سال گزر چکے تھے۔
اولاد نہ ہونے کے باوجود دونوں محنت مزدوری کرکے اپنی زندگی گزار رہے تھے۔ سونیا لوگوں کے گھروں میں کام کرتی، جبکہ شاہد نوکری کرتا تھا۔ پھر ایک دن سونیا کی بڑی بہن اقصیٰ، طلاق کے بعد ان کے گھر آ گئی۔ چھوٹی بہن نے کھلے دل سے اسے سہارا دیا، مگر اسے کیا معلوم تھا کہ وہ اپنے ہی گھر میں تباہی کو جگہ دے رہی ہے۔

چند ہی ہفتوں میں اقصیٰ نے وہ حد پار کر دی،
جو نہ رشتے دیکھتی ہے نہ شرم…
اپنی ہی بہن کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا لیے۔

سونیا کو شک ہوا…
مگر اس نے نظر انداز کر دیا۔

پھر ایک رات سچ اس کے سامنے تھا—
اپنی ہی بہن اور شوہر کو رنگے ہاتھوں دیکھ لیا۔

چیخ و پکار ہوئی، آنسو بہے،
معافیاں مانگی گئیں…
اور سونیا، جو دل کی نرم تھی،
اس نے سب کچھ معاف کر دیا۔

مگر کچھ گناہ ایسے ہوتے ہیں
جو معافی کے بعد بھی ختم نہیں ہوتے…

شاہد اور اقصیٰ باز نہ آئے،
بلکہ انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا
جس نے انسانیت کو بھی شرما دیا۔

ایک دن…
انہوں نے مل کر سونیا کو کچن میں بے رحمی سے قتل کر دیا۔
چھری کے وار… اور پھر اس کی سانسیں ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیں۔

اس کے بعد ایک نیا ڈرامہ شروع ہوا—
گھر کو باہر سے تالہ لگا کر دونوں نکل گئے،
تاکہ خود کو بے گناہ ثابت کر سکیں۔

رات کو شاہد واپس آیا،
تالہ توڑنے کا ڈرامہ کیا،
لوگوں کو بلایا، ویڈیو بنائی،
اور خود کو ایک مظلوم شوہر ظاہر کرنے لگا۔

مگر سچ زیادہ دیر چھپتا نہیں…

جب پولیس اور فارنزک ٹیم پہنچی،
تو حالات نے خود گواہی دی کہ یہ کوئی عام واردات نہیں۔

نہ ڈکیتی، نہ دشمنی…
تو پھر قاتل کون؟

تفتیش نے رخ بدلا…
اور شک سیدھا شوہر اور سالی پر جا ٹھہرا۔

بالآخر سچ سامنے آ گیا—
شاہد نے سب کچھ اگل دیا۔

آج دونوں قانون کی گرفت میں ہیں،
اور کیس عدالت میں جا چکا ہے۔

❗ سبق کیا ہے؟
حرص، خواہش اور حرام رشتے
صرف زندگی نہیں برباد کرتے…
بلکہ انجام ہمیشہ تباہی ہوتا ہے۔

💔 رشتوں کی حرمت اگر ختم ہو جائے،
تو گھر، گھر نہیں رہتا وہ صرف ایک حادثہ بن جاتا ہے۔