ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی باؤ عطاء الرحمن کی عمرہ ادائیگی، دوست احباب اور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات اور تاجران کی
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی باؤ عطاء الرحمن کی عمرہ ادائیگی، دوست احباب اور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات اور تاجران کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری باو عطا (ڈسٹرکٹ چیئرمین قومی امن کمیٹی )عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی عمرہ ادائیگی پر دوست احباب، عزیز و اقارب اور مختلف سماجی سیاسی کاروباری حلقوں اور تاجران کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق باؤ عطاء الرحمن نے حرمین شریفین میں حاضری دے کر عمرہ ادا کیا اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ان کی واپسی پر قریبی ساتھیوں اور حلقہ احباب کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ حاجی باؤ عطاء الرحمن کی عبادات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور انہیں مزید دینی و سماجی خدمات انجام دینے کی توفیق دے۔
واضح رہے کہ حاجی باؤ عطاء الرحمن بطور ڈسٹرکٹ چیئرمین قومی امن کمیٹی علاقے میں امن و امان کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔
دوست احباب سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی باؤ عطاءالرحمن نے کہا کہ مکہ و مدینہ کا سفر میرے روحانی سکون کا باعث ہے حرمین شریفین کی زیارت کر کے قلبی سکون میسر آتا ہے۔