ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تاجر برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تاجر برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،
جس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اصف محمود جنجوعہ، ملک محمد ریاض خلجی، حاجی شہزاد اقبال، چیئرمین حاجی سخی سلطان پرنس نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے،
اس سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ زندہ درگور ہو گیا ہے سبسڈی کے اعلان نے حکومتی کرپشن کے نئے مواقع پیدا کر دیے،
حکومت اگر واقع ہی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو اضافے کو فورا واپس لیا جائے حکومتی عیاشیاں ختم کی جائیں ،مفت پیٹرول اور مفت بجلی کو بند کیا جائے،مصنوعات میں اضافے سے پریشان حال کاشتکار مزید تباہی کے دانے پر پہنچ چکا ہے،اگر کاشت کار کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہماری قوم اناج کے دانے دانے کو ترسے گی۔ مزید برآں حکومت سے مطالبہ کیا کہ بازاروں کو رات 10 بجے تک اوپن رکھنے کی اجازت دی جائے ۔