عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضلع عمرکوٹ کے مختلف روٹوں جیسا کہ کنری سے
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ضلع عمرکوٹ کے مختلف روٹوں جیسا کہ کنری سے کراچی تک عمرکوٹ سے کراچی میرپوخاص کا کرایہ سرکاری مقرر کردہ مقرر ہونے کے باوجود بس مالکان اور اڈے انتظامیہ اپنی من مانی سے کرایہ وصول کرنے لگے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ کے مختلف روٹوں راستوں پر چلنے والی گاڑیوں بسوں جیساکہ کی عمرکوٹ سے سامارو کوٹ غلام محمد میرپور خاص حیدرآباد اور کراچی جانے والی اور کنری سے کراچی جانے والی بس مالکان اور اڈے والوں کی من مانیاں جاری حکومت سندھ کے مقرر کردہ کرایہ کے برعکس کرایہ میں اضافہ کرکے من مانیاں کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے میں مصروف حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام پسنے لگی اس مہنگائی کے دور میں عوام کے پاس ایک وقت کے کھانے کے لئے پریشان اوپر سے کرایہ بڑ جانے کے وجہ غریب عوام اپنی رشتےداروں کے وہان جانے آنے مرنے پرنے پر جانے کے لئے مشکل بن گیا ہے ۔۔عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کنری اسسٹنٹ کمشنر سامارو اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور نوٹس لے کر زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری مقررہ کردہ کرایہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔۔۔واضع رہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بس مالکان اور بس اڈوں کے ٹھیکیداروں کی من مانیاں فوری شروع ہو جاتی ہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق کرایہ اصول کرتے رہتے ہیں ان کو کوئی روکنے والا نہیں ۔۔ہر لیٹر تیل کی قیمتوں کا ہر مسافر سے وصول کیا جاتاہے جوکہ کہ بہت ناانصافی اور خلاف ورزی ہے جس کا فوری نوٹيس لینا ضروری ہے ۔۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ