ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے عہدے داران و ممبران و ارکان کا اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر ہاؤسنگ کالونی میں ولید ناصر چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ ضلع کے تمام تحصیلوں کے امرا سمیت دیگر زمہ داران نے شر کت کی اجلاس میں 29 ستمبر
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے عہدے داران و ممبران و ارکان کا اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر ہاؤسنگ کالونی میں ولید ناصر چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ ضلع کے تمام تحصیلوں کے امرا سمیت دیگر زمہ داران نے شر کت کی اجلاس میں 29 ستمبر کو پاکستان کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جلسہ بھی ہو گا اور دھرنا بھی ہو گا اور بجلی کی قیمتوں کے بارے تفصیلی گفتگو ہو گی شرکا نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب مار پالسیوں پر گامزن ہے تمام تر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔پاکستان میں اس وقت بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں بےجا درجنوں ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ اور غریب دیہاڑی دار لوگ خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ آئے روز بجلی کی قیمتیں اور ٹیکسز بڑھانا متوسط طبقے پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ آپ تو مہنگائی ختم کرنےکے دعویدار تھے لیکن غریب ختم کرنے پر تل گئے ہیں نجانے کب تک عوام پر یہ ظلم جاری رکھا جائے گا۔ ہم حکام بست و کشاد سے اپیل کرتے ہیں مہنگائی کے خاتمے کو یقینی بنائیں تاکہ سفید پوش طبقہ کی اذیت میں کمی واقع ہو سکے۔