October 28, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت کرنے کے لئے ایگریکلچر یونیورسٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل گرلز ایلمنٹری سکول 35 ٹو آر اے اوکاڑہ میں میاواکی جنگل

IMG-20240924-WA0460

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت کرنے کے لئے ایگریکلچر یونیورسٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل گرلز ایلمنٹری سکول 35 ٹو آر اے اوکاڑہ میں میاواکی جنگل لگانے کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ جسمیں ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی دیپالپور کیمپس اوکاڑہ ، چوہدری ارشد ندیم جٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ ، میڈم تنویر زہرا ڈپٹی ڈی او ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، طیبہ اعجاز اے ای او ، خوشنود بیگم ہیڈ مسٹریس ، صحافتی شخصیات ملک عبد الوحید ، قربان علی ، راؤ سعید انجم ، میڈم صبا چوہدری ، مشتاق احمد بھٹی ، اللہ رکھا بلوچ ، ودیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر چوہدری ارشد ندیم جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع اوکاڑہ ایگریکلچر یونیورسٹی نے اوکاڑہ کو سر سبز بنانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ۔ اس پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر میڈم تنویر زیرا نے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول 35 ٹو آر کے لیے پودوں کے اس تحفہ پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے ہیں ۔کیونکہ اس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی اور اس سکول کے طلباء اور طالبات کی ذہن سازی اس انداز میں ہو گی کہ یہ لوگوں میں درختوں کی اہمیت اجاگر کر سکیں گے ۔ ڈاکٹر نور محمد نے کہا کہ پودے صدقہ جاریہ ہیں ۔ یقیناً اس کا اجر و ثواب ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کے حصے میں جاے گا ۔ سید ندیم جعفری نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرکے ان کو خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے