October 14, 2026

غلام نبی شاہ / عمرکوٹ روڈ پر 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کے خلاف متاثرہ افراد نے پولیس کی مبینہ نااہلی کے خلاف احتجاج کیا۔

Screenshot_2026-04-07_123252

غلام نبی شاہ / عمرکوٹ روڈ پر 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کے خلاف متاثرہ افراد نے پولیس کی مبینہ نااہلی کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین قربان سمون، محمد عمر سمون اور سبھاگو سمون نے پولیس کی کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بڑی واردات کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
احتجاج کے دوران متاثرین نے کہا کہ ان کی محنت کی کمائی لوٹ لی گئی ہے، مگر پولیس داد رسی کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے۔
احتجاج کرنے والوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ اپنا احتجاج مزید تیز کریں گے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ