October 13, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان سامارو میں PPHI کی لیبارٹری کا

IMG-20260407-WA0206

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان سامارو میں PPHI کی لیبارٹری کا کلیکشن پوائنٹ قائم کیا جا رہا ہے، جس میں شہر کے کئی دوستوں کی انتھک محنت شامل ہے۔ اس لیبارٹری کو سامارو لانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سنجے کمار صاحب کی خصوصی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔
دو ماہ قبل جب میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں موجود تھا تو سنجے کمار صاحب نے خود کہا تھا کہ وہ جلد PPHI لیبارٹری کا کلیکشن پوائنٹ سامارو میں قائم کریں گے تاکہ یہاں کی عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ الحمدللہ، آج وہ وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔
تمام دوستوں کے تعاون، خلوص اور مسلسل محنت کے نتیجے میں آج یہ اہم سہولت سامارو میں فراہم کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو بروقت اور معیاری ٹیسٹ کی سہولت اپنے شہر میں ہی میسر آئے گی۔
میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اسسٹنٹ کمشنر سنجے کمار صاحب جن کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔ یہ اقدام یقیناً عوامی خدمت کی بہترین مثال ہے۔