October 14, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو: بوائز پرائمری اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بچوں کی داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔

IMG-20260407-WA0208

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو: بوائز پرائمری اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بچوں کی داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق
ریلی گورنمنٹ پرائمری اسکول سے شروع ہو کر سامارو نیشنل پریس کلب تک پہنچی، جس کی قیادت اسکول کے اساتذہ نے کی، جبکہ طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے دوران طلبہ کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے، جن پر تعلیم کی اہمیت اور ہر بچے کے اسکول میں داخلے سے متعلق نعرے درج تھے۔ اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔
اس آگاہی مہم کا مقصد معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اسکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانا ہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ