October 12, 2026

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور دیسی شراب کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

IMG-20260407-WA0201

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور دیسی شراب کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پولیس تھانہ ڈھورونارو نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان وزیر علی ولد حیدر علی راجپوت اور سہیل ولد انی جئپوری سکنہ ڈھورونارو سٹی کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل:
• دیسی شراب — 20 لیٹر
ملزمان کے قبضے سے مذکورہ دیسی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف PEHO آرڈیننس کی دفعات 3/4 کے تحت تھانہ ڈھورونارو میں مقدمہ نمبر 15/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں منشیات اور شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔