عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو اور گرد و نواح میں پیٹرول پمپوں پر سرکاری
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو اور گرد و نواح میں پیٹرول پمپوں پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے کا انکشاف، اسسٹنٹ کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
سامارو، راہو آباد، صالح بھنبھرو اور بچاؤ بند سمیت مختلف دیہی علاقوں میں پیٹرول پمپوں پر سرکاری مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے من مانی قیمتیں وصول کرنا کھلی ناانصافی ہے۔
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکيو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان علاقوں کا دورہ کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے پیٹرول پمپوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
شہریوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔