ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)اوباڑو کے قریب موٹر وے ایم 5 پر لگائے گئے قیمتی کیمرے، سولر پینل اور دیگر
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)اوباڑو کے قریب موٹر وے ایم 5 پر لگائے گئے قیمتی کیمرے، سولر پینل اور دیگر سامان چوری ہو گیا جس کے باعث سیکیورٹی نظام شدید متاثر ہوگیا مسافر اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے تفصیل کے مطابق : اوباڑو کے علاقے میں موٹر وے ایم 5 پر نصب نگرانی کے کیمرے، سولر پینل اور دیگر قیمتی آلات نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے کئی کلومیٹر تک نصب کیے گئے کیمرے غائب ہونے کے بعد موٹر وے پر سیکیورٹی اور نگرانی کا نظام متاثر ہو گیا ہے مقامی افراد اور مسافروں کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر سہولیات کا پہلے ہی فقدان ہے جبکہ اب قیمتی سامان کی چوری کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ مسافروں کو بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے ایم 5 کی دیکھ بھال کو بہتر بنایا جائے، چوری ہونے والے سامان کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں