November 28, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)کراچی ہائی کورٹ کے ڈی پی ڈبل بینچ کی جانب سے سندھ حکومت کے چیف

IMG-20260407-WA0193

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)کراچی ہائی کورٹ کے ڈی پی ڈبل بینچ کی جانب سے سندھ حکومت کے چیف سیکریٹری، وزیرِ محنت، سیکریٹری لیبر اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (WWBS) میں سال 2022 سے لے کر 2026 تک جاری مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ایک بڑے اسکینڈل کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جو تاحال جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عدالت نے مذکورہ حکام سے 22 اپریل 2026 تک جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں بار بار غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام ہے کہ جب بھی وزارتِ محنت مسٹر سعید غنی کے پاس ہوتی ہے تو ان کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سال 2022 میں خصوصاً سہون (جو کہ محمد خان ابڑو کا آبائی علاقہ ہے) میں بڑی تعداد میں رشتہ داروں اور قریبی افراد کو گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک بغیر کسی قانونی طریقہ کار، اشتہار، STS یا SPSC کے تعینات کیا گیا۔ مزید یہ بھی الزام ہے کہ WWBS کے اندر موجود افسران نے بھی ان بھرتیوں میں سہولت کاری کی، جن میں سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل اور انتظامی افسران سے منسلک افراد شامل ہے