ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) رحیمیارخان پولیس نے منشیات اسمگلر بائیکر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) رحیمیارخان پولیس نے منشیات اسمگلر بائیکر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 کلو چرس برآمد تفصیل کے مطابق : احمدپور لمہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر دینونہر روڈ پر ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل پر کوئیٹہ سے صادق آباد منشیات اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا میاں بیوی کے تھیلے اور پرس سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ملزم اور اس کی بیوی کو موٹرسائیکل سمیت خاتون پولیس اہلکار اور پولیس نے گرفتار کیا ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کی ویڈیو موصول مقدمہ درج کرلیا ملزم موٹرسائیکل پر بیوی کے ساتھ کوئٹہ سے صادق آباد منشیات سپلائی کرتا تھا ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا رحیم یارخان ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس کو شاباش