سکھر(بیورورپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کی پبلک ریلیشن افیئرز کمیٹی کے کنوینر شاہد خان ,
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کی پبلک ریلیشن افیئرز کمیٹی کے کنوینر شاہد خان , اراکین مہتاب انصاری، محمد کامران پوچی، ظہیر احمد خان، انیس ناصر بندھانی اور فواد قریشی نے SSGC سکھر آفس کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر وفد نے SSGC سکھر کے ڈپٹی جنرل منیجر جے کمار سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے ایوان کے اراکین، دکانداروں، تاجروں، صنعتکاروں اور شہریوں کو درپیش گیس بلوں سے متعلق مسائل تفصیل سے پیش کیے گئے۔ وفد نے گیس کے زائد بلوں، غلط ریڈنگ اور دیگر متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جے کمار نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ سکھر ایوانِ کے وفد نے اس یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پہلے کی طرح شہریوں اور کاروباری طبقے کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔