November 28, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ نیو پنڈ کی حدود مسلح موٹر سائیکل سوار خاتون سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

Screenshot_2026-04-05_142609

سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ نیو پنڈ کی حدود مسلح موٹر سائیکل سوار خاتون سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود ریلوئے انجن شیڈ کالونی سے دن دہاڑے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر ایک خاتون مسمات (ع ) کو یرغمال بنا کر سونے کی چوڑیاں انگوٹھی اور نقدی و دیگر سامان لوٹ رہے تھے کہ وہاں سے گذرنے والے ریلوئے پولیس اہلکار ریاض نے مزحمت کی جس پر ملزمان نے اس کے سر پر پسٹل کے بٹ مار کے زخمی کر دیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع پر علاقے میں خوف کی فضاءپھیل گئی دوسری جانب ریلوئے انجن شیڈ کالونی کے مکینوں کے مطابق ریلوئے انجن شیڈ کالونی میں پیش آنے والا واقعہ کوئی نیا نہیں آئے روز یہاں چوری و ڈکیتی کی واردتیں ہو رہی ہیں ، متعلقہ تھانے کی پولیس کو اس حوالے سے کئی بار آگاہ کر چکے ہیں لیکن افسوس پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ، دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقے میں جرائم کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔