سکھر(بیورو رپورٹ)مکی شاہ ٹاؤن کے چیئرمین حاجی محمد دین راجپوت( بھائی جان) نے اسٹیشن روڈ مارکیٹ کمیٹی کی عید ملن تقریب سے مہمان خاص
سکھر(بیورو رپورٹ)مکی شاہ ٹاؤن کے چیئرمین حاجی محمد دین راجپوت( بھائی جان) نے اسٹیشن روڈ مارکیٹ کمیٹی کی عید ملن تقریب سے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن روڈ مارکیٹ کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد بہت خوش آئند بات ہے، یہ مل بیٹھنے کا میٹھا بہانہ ہے، انہوں نے کہا اسٹیشن روڈ مارکیٹ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں مجھ سے جو کچھ ہو سکے گا وہ میں کروں گا،مارکیٹ کمیٹی کے عہدے داران اور ممبران بھی اسٹیشن روڈ سے تجاوزات ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، قبل ازیں صدر دروازے پر مہمانوں کا استقبال کرنے والوں میں صدر مارکیٹ کمیٹی محمد سلیم مغل کے ہمراہ اکبر مغل، ایاز مغل،
اظہر راجپوت،حفیظ میمن، فیصل گلزار، محمد عظیم میمن، محمد شاہ زیب پٹھان، جام نعیم اللہ، سید بلال شاہ، محمد فراز مغل، 56 اور محمد فیاض، پپن مغل اور دیگر صاحبان چشم براہ تھے، اسٹیشن روڈ مارکیٹ کے صدر محمد سلیم مغل نے اپنے خطاب میں تمام مہمانان اور دکان دار حضرات اور نئے ممبران کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا جب سے میری ٹیم نے اسٹیشن روڈ مارکیٹ کمیٹی کا چارج سنبھالا ہے اس میں نئی روح پھونک دی ہے، چوکیداری کے نظام کو بہتر کیا ہے،تجاوزات کےمسئلے پر قابو پایا ہے، ہر معاملے پر ہمیں خاص طور پر ٹاؤن چیئرمین مکی شاہ محمد دین راجپوت( بھائی جان) کا زبردست تعاون مل رہا ہے اس پر ہم ان کے ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنا تعاون اسی طرح ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے، انہوں نے کہا اسٹیشن روڈ مارکٹ کمیٹی میں نئے دکان دار ساتھیوں نے شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی ہے جو اس تقریب میں بھی موجود ہیں، انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں اور پر یقین ہوں کہ وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں گے، تقریب سے سینئر ممبر مقصود مغل،حاجی فیروز کمانگر، محمد فیصل گلزار نے بھی خطاب کیا اور اس تقریب کو مل بیٹھنے کی ایک اچھی کوشش قرار دیا، تقریب میں نئے ممبران کو ممبر شپ سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے