سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ سرگودھا شازیہ بانو نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود (ن) لیگ کی قیادت کا ہمیشہ سے اولین ایجنڈا رہا ہے، جس کی تکمیل کیلئے پارٹی کے تمام ادوار اقتدار میں بھرپور جدوجہد کی گئی، موجودہ حکومت کے اقدامات سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہو رہا ہے اور عوام کی زندگی میں آسودگی آ رہی ہے، عوام سے جو وعدے کیے گئے ان کی تکمیل کیلئے اقدامات اٹھا کر (ن) لیگ نے اپنی عوام دوستی ثابت کی ہے، قائد میاں محمد نوازشریف کی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے جس میں حکومت کا براہِ راست کوئی کردار نہیں۔