سکھر/پنوعاقل(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر، صوبائی وزیر سندھ و ایم پی
سکھر/پنوعاقل(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر، صوبائی وزیر سندھ و ایم پی اے پنوعاقل، جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے پنوعاقل کے علاقے ملا علی میں منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی منشور کے مطابق بلا امتیاز عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جلسے کے دوران ایک اہم سیاسی پیش رفت بھی دیکھنے میں آئی، جہاں مہیسر برادری کے معزز رہنما و نیک نام شخصیت ریاض خان مہیسر سمیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے یو سی ملاعلی کے رہنما سردار ریاض خان مہیسر، سردار شفیق خان مہیسر اور سید لونگ شاہ نے جے یو آئی کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی مزید مضبوط ہوکر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔