آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو بتایا ہے کہ تھانہ سنگجانی میں تین شہریوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا، الزام ثابت ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا، اُسے معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو بتایا ہے کہ تھانہ سنگجانی میں تین شہریوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا، الزام ثابت ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا، اُسے معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تفتیشی افسر کو بھی معطل کر دیا، اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے، ڈی ایس پی ترنول کو بھی معطل کر دیا، اسکی چارج شیٹ ہو چکی ہے، ایس پی سے وضاحت طلب کی ہے، دو ڈی آئی جیز کی کمیٹی بنائی گئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کی تعریف کی لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ ایس ایچ او یا تفتیشی افسر کا کام نہیں اس میں ایس پی یا کوئی بڑا افسر ملوث ہو گا آپ ان معاملات کو دیکھیں ایسے واقعات ہونے ہی نہیں چاہئیں، درخواست گزار کے وکیل کے اطمینان پر درخواست نمٹا دی گئی