November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی خوشاب کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو

IMG-20260406-WA0179

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی خوشاب کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت پی پی پی سٹی صدرسید طاہر رضا شاہ نےکی جبکہ مہمان خصوصی ضلعی صدر پی پی پی ملک محمد علی ساول اعوان تھے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی خوشاب کے سینئر رہنما ڈاکٹر راشد ملک، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک باسط راجڑ ،ایم سی خوشاب جنرل سیکرٹری عباس نائچ، سکندر مغل، کنول بوچھال، ثاقب مدھوال،محمد علی راجپوت ،شعبہ خواتین کی ضلعی صدر تطہیر صابرہ اور رہنما پی پی پی محترمہ نور جمال کے علاوہ خوشاب کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی گرانقدر خدمات، ان کی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک محمد ساول نے کہا کہ بھٹو شہید کی قومی اور سیاسی و آئینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے جمہوری سیاست کو آمرانہ، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ تسلط سے نکال کر عوام کی دہلیز پر لا کھڑا کیا اور یہ وہ کارنامہ ہے جسے صدیوں تک نہ تو بھلایا جا سکتا ہے اور نہ مٹایا جا سکتا ہے۔
سید طاہررضا شاہ نے ان کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو ملک کی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں اَئین، جمہوریت اور ایٹمی قوت کا معمار ذوالفقار علی بھٹو ہےہم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اُن کے 47ویں یومِ شہادت پر عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹرز ونگ سرگودھا ڈویژن کے صدر ڈاکٹر ملک نعیم اعوان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری جدو جہد اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے دی جانے والی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
لیڈیز ونگ پی پی پی سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، ہم بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام اکبر بھٹی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی بطور وزیراعظم ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاعی مضبوطی کے لیے مخلصانہ اور قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے جمہوری دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کیا۔
بعد ازاں ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدائے جمہوریت کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئ۔