ہیوسٹن میں فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا قتل۔
ہیوسٹن میں فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا قتل۔
جائے وقوعہ کے قریب نصب نگرانی کے کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل ہے۔حکام
ہیوسٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان امریکا کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اٹھارہ سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو قتل کر دیا گیا، جس کے بعد مقامی پاکستانی کمیونٹی گہرے صدمے اور غم کی کیفیت میں مبتلا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہیوسٹن کے علاقے آلٹن میں اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے کار چھیننے کی کوشش کے دوران عماد صدیقی کو گولی مار دی۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب نصب نگرانی کے کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔دوسری جانب عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی، جس میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اہل خانہ اور کمیونٹی کے افراد کی جانب سے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت قید ہیں۔ اس سانحے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔