November 28, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا کی

IMG-20260405-WA0117

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا کی معروف قلمکارہ اور سوشل ورکر عابدہ نذر کو اُن کی بہترین ادبی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز اُن کی مسلسل محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور معاشرے میں مثبت کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں، سماجی شخصیات اور تعلیمی حلقوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر عابدہ نذر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اُنہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے نہ صرف معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی بلکہ انسانی ہمدردی، شعور اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیا۔ عابدہ نذر جیسی باصلاحیت شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو اپنی تخلیقات اور عملی خدمات کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے خواتین کی تعلیم، سماجی بہبود اور ادبی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ایوارڈ ملنے پر عابدہ نذر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اُن کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گی۔
دریں اثناء سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،سیٹھ ثمرسلطان ،ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک شوکت حیات کھارا اور دیگر عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے عابدہ نذر کو اس اہم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔