October 5, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے

Screenshot_2026-04-05_142609

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے راؤ شعیب احمد زمیندار طبقہ بھی ڈیرل کی بڑھتی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں سعود فاروق خان چغتائی تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر راؤ شعیب احمد اور اور سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام مزید پریشان ہو گئی ہے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ توانائی کے تحفظ کے لیے مجوزہ “سمارٹ لاک ڈااؤن” سے کاروبار اور تعلیمی اداروں کو مکمل استثنا دینے کا مطالبہ کیا ہے اگر کاروبار اور تعلیمی اداروں پر بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور معشیت کو شدید دھچکا لگے گا اور تعلیمی کی پستی میں مزید اضافہ ہوگا ۔
لاک ڈاؤن کے اقدام سے ایک دن کی بندش سے بھی ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے
انہوں نے تجویز دی کے توانائی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے متبادل طریقوں سے عمل درامد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر پیداواری شعبوں اور سرکاری محکموں میں پٹرول کی بچت کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔