ہارون آباد/(حافظ ثاقب )مین بازار کے معروف تاجرراجہ اصف محمود جنجوعہ اورسابق وائس
ہارون آباد/(حافظ ثاقب )مین بازار کے معروف تاجرراجہ اصف محمود جنجوعہ اورسابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی نے کہاں ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے جو کسی صورت قبول نہیں ،حکمران مفت پیٹرول بجلی گیس اور دیگر مراعات ختم نہیں کر رہے اور نہ ہی اپنی تنخواہوں میں کمی کر رہے ہیں، قربانی کا بکرا ہمیشہ مہنگائی اور غربت کا شکار عوام کو ہی بناتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں
عوام پر مزید اتنا بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے مرکزی انجمن تاجران اس ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی
رات کے اندھیرے میں جاب پیٹرول بم گرایا گیا
اس فیصلے سے مہنگائی کا نیا طوفان ائے گا اور ہر چیز مہنگی ہو جائے گی
حکومت وقت کو فل فور اس اضافے کو واپس لینا چاہئے