November 19, 2026

یہ بدصورت سا جہاز مجھے لینے آیا ہے۔۔۔۔ میں تھوکتی بھی نہیں ایسے سفر پر اور ایسے بلانے والوں پر

IMG-20260405-WA0001

یہ بدصورت سا جہاز مجھے لینے آیا ہے۔۔۔۔ میں تھوکتی بھی نہیں ایسے سفر پر اور ایسے بلانے والوں پر ۔۔۔۔۔ وہ وقت جب میڈم نور جہاں نے ایک سی 130 طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا ۔۔۔ پی اے ایف کے ریٹائرڈ پائلٹ سلطان محمد حالی پرانی یادیں شیئر کرتے ہیں ۔۔۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب وزیراعظم تھے انہوں نے شاہ ایران رضا پہلوی کے اعزاز میں لاڑکانہ میں ایک عظیم الشان دعوت یا تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ، یہ وہی شاہ ایران تھے جنکے سامنے کچھ سال پہلے ڈانسر و اداکارہ نیلو نے ناچنے سے انکار کرکے اپنی زندگی داو پر لگا دی تھی ۔ احکامات جاری ہوئے کہ لاڑکانہ کو خوبصورت بنایا جائے پی اے ایف کے ایک سی 130 طیارے پر سلطان محمد حالی کی ڈیوٹی لگی کہ فرنیچر ، گملے پودے کراچی اور لاہور سے لاد کر لاڑکانہ میں اکٹھی کیے جائیں تاکہ شہر اور تقریب والی جگہ کو سجایا جائے ، یہ کام کرنے کے بعد تقریب سے ایک روز پہلے سلطان محمد حالی کو حکم ملا کہ چونکہ رضا شاہ پہلوی میڈم نور جہاں کے بڑے مداح ہیں اور انکا گانا سننا چاہتے ہیں تو میڈم کو لاہور سے سی 130 میں لاڑکانہ لایا جائے ، سلطان محمد حالی طیارہ لے کر لاہور پہنچے اور ائیر پورٹ پر میڈم کا انتظار ہونے لگا ، اس وقت کے وزیراعلیٰ حنیف رامے ائیرپورٹ کے رن وے پر موجود تھے ظاہر ہے انہیں حکم ملا ہو گا اور وہ حکم اپنے ماتحت عملے کو صادر کرکے اسکے بجا لانے کے انتظار میں تھے ۔ کچھ دیر بعد رن وے پر ایک کار آکر رکی میڈم نور جہاں کار سے نکلیں انہوں نے سی 130 کی طرف دیکھا، انکا چہرہ لال ہو چکا تھا ، میڈم حنیف رامے سے مخاطب ہوئیں ،اب میں اتنے بدصورت اور بھدے جہاز میں بیٹھوں گی ۔ میں تھوکتی ہوں ایسے سفر پر اور ایسے بلانے والوں پر ۔۔۔ حنیف رامے کی حالت غیر ہو گئی وہ منت سماجت کرنے لگے ۔ بقول سلطان محمد حالی ہمیں اپنے شاندار طیارے کی بے عزتی پر بہت غصہ آیا مگر ہم کیا کر سکتے تھے ۔ بعد میں پی آئی اے کا ایک فوکر طیارہ جو پتہ نہیں کہاں سے آ اور کہاں جارہا تھا میڈم کو انکے سٹاف سمیت اس میں بٹھایا گیا اور لاڑکانہ روانہ کردیا گیا جبکہ سی 130 بعد میں خواجہ سراؤں پر مبنی ایک طائفے کو لے کر روانہ ہوا جس نے رضا شاہ پہلوی کے سامنے ایک کلچرل شو میں پرفارم کرنا تھا۔۔۔