میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کے ماہانہ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن ( RTD) پروگرام کا انعقاد عسکری کالج فضل ٹاؤن جلہ
میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کے ماہانہ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن ( RTD) پروگرام کا انعقاد عسکری کالج فضل ٹاؤن جلہ جیم روڈ میلسی میں ہوا جس میں ڈاکٹر میاں عبد الرؤف نے گردوں میں پتھری بننے کی وجوہات بتائیں اور ہومیوپیتھک ادویات سے علاج کے بارے میں بتایا ـ سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کے صدر ڈاکٹر میاں عبد المجید نے پیشاب کی مختلف تکالیف Polyuria, Oliguria, Dysuria اور Haematuria کے بارے میں بتایا کہ ان تکالیف کے لئے ہومیوپیتھک ادویات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ـ
سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی کے جنرل سکریٹری سینئر ڈاکٹر منظور حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی گردے روزانہ تقریبآ 1.89 لٹر پیشاب بناتے ہیں انہوں نے نیفران کی اناٹومی تفصیل سے بیان کی اور کہا کہ ہر گردہ میں ایک ملین کے قریب نیفرانز ہوتے ہیں جو خون کو فلٹر کرتے ہیں ـ
گردوں کی سوزش Nephritis
کی عام علامات میں کمر درد ، پیشاب میں جھاگ یا خون آنا ، بخار، متلی ، پاؤں یآ چہرے پر ورم شامل ہیں ایسی صورت میں ہومیوپیتھک ادویات کا استعمال کریں