کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں موجود خالی پلاٹوں کا سروے شروع کر دیا۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں موجود خالی پلاٹوں کا سروے شروع کر دیا۔
شہریوں کی طرف سےان خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے کی وجہ سے کارپوریشن کو صفائی میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔
سروے کے بعد ان پلاٹوں کے مالکان پرجرمانہ عائد کیا جائے گا جو ایک ہزار روپے روزانہ ہو گا۔
کمشنر نے پل بازار اور نہر لوئر باری دوآب کے کناروں پر تجاوزات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ان سڑکوں پر اینٹی انکروچمنٹ مہم چلانے کی ہدایت کی۔
کمشنر نےکارپوریشن کوہدایت کی کہ مڈھالی روڈ پر قائم جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بھی کارپوریشن کی سیوریج لائن استعمال کر رہی ہے ان سے سیوریج ٹیکس وصول کیا جائے۔
عارف والا روڈ پر حسیب ٹاؤن کے مکینوں کے تعاون سے کالونی کے لئے ڈسپوزل سٹیشن بنوا کر دینے کی بھی ہدایت۔