November 17, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی

IMG-20260404-WA0045

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی تحصیل انتظامیہ کی جانب سے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد نے پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ شہر میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس رکھنے اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بڑی کارروائی کی، جس کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹس ضبط کر لی گئیں۔
پیرا فورس کی متحرک اور مؤثر کارروائیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔