November 17, 2026

دیر آئد درست آئے : انصاف مرا نہیں انصاف ابھی زندہ ہے : فیصل آباد میں مجبور طالبہ کو زدوکوب کرنے کے بعد جوتے چٹوانے اور ناک رگڑوانے کے کیس میں

FB_IMG_1775280632575

دیر آئد درست آئے : انصاف مرا نہیں انصاف ابھی زندہ ہے : فیصل آباد میں مجبور طالبہ کو زدوکوب کرنے کے بعد جوتے چٹوانے اور ناک رگڑوانے کے کیس میں صنعتکار شیخ دانش اور ان کی اہلیہ ملزمہ ماہم کو سزا سنا دی گئی۔عدالت نے ملزم شیخ دانش کو پانچ سال قید اور ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ ماہم کو 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ اگست 2022 میں پیش آیا تھا جس میں میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کو تش۔دد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال اور بھنویں مونڈی گئیں اور اس سارے عمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متاثرہ طالبہ اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہتی تھی۔ جس کے دو بھائی برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اِس کی اپنے اسکول کی ساتھی انا شیخ کے ساتھ دوستی اور خاندانی مراسم تھے۔ جن کے والد اور مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش نے اُن کے گھر شادی کا پیغام بھیجا۔شکایت کنندہ لڑکی کے مطابق جب اُس نے رشتہ سے انکار کیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اسے اور اس کے بھائی کو تش۔دد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے انہیں اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کا سر اور ایک ابرو مونڈھ دی اور ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی۔لگ بھگ چار سال بعد عدالت نے مشہور خدیجہ کیس میں ملزمان کو سزا سنا دی ہے ۔۔۔ دیر آئد درست آید