November 17, 2026

خوشاب (راجہ نور الہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی

IMG-20260404-WA0044

خوشاب (راجہ نور الہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآ بر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایسٹر 2026 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او خوشاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کرسچئن کیمونٹی کو ایسٹر ڈے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کی طرف سے مسیحی برادری کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ڈی پی او نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری پورے ملک میں آزادی سے ایسٹر ڈے منا رہی ہے اسی حوالے سے ضلع بھر میں تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ آپ لوگ بلا خوف و خطر ایسٹر ڈے منائیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او سرگودھا ڈویژن کی ہدایت پر تمام مساجد، امام بارگاہیں اور گرجا گھروں سمیت اہم تنصیبات کی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔