قائد آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) (آئی جی پنجاب) پولیس نے ملک عبدالرحمان کو ڈی ایس پی پٹرولنگ کے
قائد آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) (آئی جی پنجاب) پولیس نے ملک عبدالرحمان کو ڈی ایس پی پٹرولنگ کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل قائد آباد تعینات کر دیا ہے۔ملک عبدالرحمان اس سے قبل بطور ڈی ایس پی پٹرولنگ اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے تھے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایک اہم سرکل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں اور پولیس حلقوں نے ملک عبدالرحمان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قائد آباد سرکل میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی تعیناتی کے بعد جرائم کی روک تھام، عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔