آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک
آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آدھی سرگل کی سماجی شخصیت حاجی جاوید اقبال کچھیلا کی یاد میں مورخہ پانچ اپریل کو آدھی سرگل میں سالانہ آل اوپن والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں پنجاب کی نامور والی بال ٹیمیں حصہ لیں گی اور نامور کھیلاڑی بہترین کھیل پیش کر کے شائقین کو خوب محظوظ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ انتظامیہ اس حوالے سے بھرپور انتظامات کر رہی ہے ۔