November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے ضلع خوشاب کے

IMG-20260403-WA0287

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے ضلع خوشاب کے مختلف مواضعات کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، معززین علاقہ اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوران مختلف دیہات میں عوامی اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں ملک عبدالرحمان وارث کلو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ملک عبدالرحمان وارث کلو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ہمارے والد محترم ملک محمد وارث کلو نے اپنی ایم پی اے شپ کے دوران عوام کی بھرپور خدمت کی ۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے چھوٹے بھائ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور میں بذات خود اس عظیم مشن کو جاری وساری رکھے ہوءے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور بلا تفریق خدمتِ خلق ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی اجتماعی فلاح و بہبود اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلو گروپ ہمیشہ سے عوامی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
عوامی وفود نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ملک عبدالرحمان وارث کلو پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ اس موقع پر ملک عبدالرحمان وارث کلو نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔