جیکب آباد: ( نامه نگار)جماعت اسلامی کی مرکزی کال پر جیکب آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے
جیکب آباد: ( نامه نگار)جماعت اسلامی کی مرکزی کال پر جیکب آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں اضافہ کرنے کے خلاف حاجی دیدار علی لاشاری غلام حیدر پیرزادو اور دیگر کی قیادت میں ضلع آفیس سے احتجاجی ریلی نکالی گئ۔ریلی میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ آٹھا کر شہر کا مارچ کیا اور ڈی سی چوک پہنچ کر دہرنا دیا مظاہرین کا پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رات کے اندھیرے میں پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کے نرخ میں اضافہ کرکے اپنی نااھلی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے اس اعلان کو ھم رد کرتے ہیں مظاہرین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔