November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب پولیس نے ماہِ مارچ 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے

IMG-20260112-WA0192(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب پولیس نے ماہِ مارچ 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ نگرانی خوشاب پولیس نے گزشتہ ماہ مارچ 2026 میں جرائم پئشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05 کریمینلز گینگ گرفتار کئے، اسی طرح152 جرمان اشتہاری گرفتار کئے گئ اور57 سابقہ ریکارڈ یافتہ (ٹی او ایس) کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پتنگ بازی ایکٹ کے تحت پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کےخلاف 25 مقدمات درج ہوءے، اسلحہ ناجائز کے 54 مقدمات درج کرتے ہوئے، 02 کلا شنکوف ، 08 رائفل ، 15 بندوق، 29 پسٹل اور 134 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گیے۔
خوشاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، 38 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ جن کے قبضہ سے 8.920 کلو گرام چرس اور 564 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
ساونڈ سسٹم کی وائلیشن کرنے والوں کے خلاف 28 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
خوشاب پولیس نے ماہِ مارچ 2026 میں ُکل مالِ مسروقہ مالیتی 69 لاکھ سے زائد کی برآمدگی عمل میں لا کر اصل مالکان کے حوالے کی۔ مزید برآں خوشاب پولیس میں خود احتسابی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ رواں ماہ 39 ملازمان کو محکمانہ غفلت برتنے پر سزا دی گئی اور اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے والے 25 پولیس ملازمان کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔
ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے رواں ماہ ٹریفک وائیلیشن پر 1,91,71000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
پولیس خدمت مراکزخوشاب کی جانب سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئی۔ ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق خوشاب پولیس عوام کی جان و امل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔