November 17, 2026

لاہور رِنگ روڈ پر پنجاب پولیس کے انسپکٹر صاحب کی بگڑی اولاد لینڈ کروزر کو جہاز بنا کر گڈی ٹھوک گئے، قیامتِ صغری بپا

FB_IMG_1775223231452

لاہور رِنگ روڈ پر پنجاب پولیس کے انسپکٹر صاحب کی بگڑی اولاد لینڈ کروزر کو جہاز بنا کر گڈی ٹھوک گئے، قیامتِ صغری بپا

آج بعد از نمازِ عصر لاہور رِنگ روڈ تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک بگڑی اولاد کا نیا کارنامہ سامنے آیا ہے-

پتہ چلا ہے کہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر عزت مآب ابرار شاہ صاحب کے برخوردار محمد علی شاہ صاحب مدظلہ عالیہ لینڈ کروزر کو اُڑاتے زِگ زیگ بھگاتے پائے گئے-

قبلہ محمد علی شاہ صاحب یقیناً موڈ مستی میں ہوں گے اور پھر یقیناً مربعوں کے مالک ہوں گے، اسی لیے تو اُن کے پاس لینڈ کروزر موجود تھی، سو اُسے اڑانا ان کا پیدائشی حق ٹھہرا-

بس اسی حق کو پریکٹس کرتے کرتے لاہور کی مصروف ترین رِنگ روڈ پر اِس نوجوان نے کئی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق کر دیا-

ایک صاحب جو اِن کی لینڈ کروزر کے پیچھے پیچھے اپنی گاڑی چلا رہے تھے، ان کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے کہ اچانک علی شاہ صاحب نے اپنی سفید رنگ کی لینڈ کروزر بائیں اَور سے آنے والی کالے رنگ کی ہونڈا سِوَک پر چڑھا دی-

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے اس کار کو جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا- بہرحال قبلہ محمد علی شاہ صاحب ولد ابرار شاہ صاحب انسپکٹر پنجاب پولیس موقع پر ہی فرار ہو گئے یا شاید کر دیے گئے- واللہ اعلم بالصواب

تھانہ کاہنہ میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، جس غریب کی کالی کار ٹھوکی گئی ہے، نجانے اس کا کیا حال ہے، علم نہ ہو سکا، البتہ اس کی گاڑی کا تو بیڑہ غرق ہو گیا-

سوال یہ بھی ہے کہ پولیس انسپکٹر کے بیٹے کے پاس لینڈ کروزر کہاں سے آئی اور یہ گھمنڈ کہاں سے آیا کہ وہ اتنے مصروف روڈ پر اس گھٹیا انداز میں ڈرائیونگ کرے، کیا اُسے یہ یقین تھا کہ باپ بچا لے گا؟ یا بعد میں صلح صفائی ہو جائے گی؟

یا کیا قبلہ محمد علی شاہ صاحب شراب یا چرس کے ن ش ے میں دُھت تھے؟ یا ان کا ذہنی توازن خراب تھا؟ کیا ججوں، پُلسیوں، بیوروکریٹوں کے بچوں کو ہمارا نظامِ انصاف کھلی چھوٹ دیتا ہے کہ دندناتے پھرو؟

آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ یا کبھی آپ بھی ایسے ہی کسی سرکاری کارندے یا بااختیار شخص کی ہٹ دھرمی کا شکار ہوئے ہیں؟ کمنٹ باکس میں ضرور بتائیے گا۔۔۔
صحافی ظاہر محمود کی وال سے
#Lahore #LahoreRingRoad