سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے پرنسپل
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد صالح چنہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیچنگ سول اسپتال سکھر میں بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں کنڈا لگا کر غیر قانونی بجلی کنکشن کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں بجلی کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ بریک اپ سسٹم کی وجہ سے کسی بھی خرابی (فالٹ) کی جگہ پر کرنٹ ٹرپ ہو جاتا ہے۔ بجلی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے اور کسی بھی ممکنہ خرابی یا حادثے سے بچاؤ کے لیے وائرنگ سسٹم کو ازسرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بجلی چوری روکنے کے لیے اسپتال کے متعلقہ عملے، چوکیداروں اور سیکیورٹی اسٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس لیے اسپتال کے بجلی ٹرانسفارمروں سے غیر قانونی کنڈا کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے گی سندھ حکومت کے تعاون سے اسپتال کے بجلی نظام کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ایک ماہ کے اندر مؤثر حفاظتی بریک اپ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں جہاں خرابیاں ہیں انہیں دور کیا جائے تاکہ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، ریڈیالوجی اور تمام وارڈز میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران اسپتال میں بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور سولر سسٹم کے ذریعے مختلف شعبوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے