November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو سے ایک اہم خبر جب نیشنل پریس کلب سامارو

IMG-20260402-WA0022

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

سامارو سے ایک اہم خبر جب نیشنل پریس کلب سامارو کی ڈسک سے مختلف چینلز اور اخبارات پر چلنے پر، جہاں پیپر موری کے گاؤں جگسی میگھواڑ میں گھر کے اندر نصب بجلی کے کھمبے کے مسئلے پر حیسکو حکام نے فوری نوٹس لے لیا۔
ایس ڈی او حیسکو دولہ دریا خان میمن اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ گھر کا معائنہ کیا اور درخواست گزار سے تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل میں تاخیر ضرور ہوئی ہے، تاہم اب وہ خود نئے تعینات ہوئے ہیں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
دوسری جانب وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سامارو نول رائے مہیشوری نے حیسکو حکام کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نرمی، عاجزی اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی مسائل کا حل نکالنا ہی بہترین طرزِ حکمرانی ہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ