November 17, 2026

بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک۔

IMG-20260402-WA0013

بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا۔ترک کوسٹ گارڈ

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے واقعےمیں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک کوسٹ گارڈکی جانب سے جاری بیان کےمطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکیے اور یونان کے مابین واقع بحیرہ ایجیئن میں پیش آیا۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ترک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی ( rubber dinghy) میں سوار تھے۔