ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی۔
بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان انکوائری نمبر 238/2025، جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بلال، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان کی زیرِ نگرانی زیرِ تفتیش تھی، میں ملوث ایجنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبلغ 5,50,000/- روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔برآمد شدہ رقم شکایت کنندہ الطاف سکنہ مردان کو واپس کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔