قصور میں طوفانی بارش اور آندھی سے تباہی، جانی و مالی نقصان
گزشتہ شام قصور اور اس کے گردونواح میں آنے والی شدید طوفانی بارش اور تیز آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا
شدید آندھی کے باعث شہر اور مضافاتی علاقوں میں متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے، جبکہ کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس ہو گئے
سڑکوں پر درختوں اور کھمبوں کے گرنے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ذرائع کے مطابق تھ شیخم کے علاقے میں ایک نجی میرج ہال کا چار دیواری پردہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جس پر مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
قصور رائیونڈ روڈ پر بھی صورتحال انتہائی خراب رہی جہاں درجن کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے گر گئے جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی
شہر کے قریبی مختلف علاقوں میں اب تک بجلی اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
متعلقہ ادارے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں تاہم مکمل بحالی میں وقت لگنے کا امکان ہے
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات
آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت 1 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی، 25 ارب وَڑ گئے
قصور میں طوفانی بارش اور آندھی سے تباہی، جانی و مالی نقصان
عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہو جائے گا۔شرجیل میمن
محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کردی۔