وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑا اقدام
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑا اقدام
پولیس آرڈر 2002 کے مطابق “پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی” کے قیام اور ممبران کی سلیکشن کا معیار طے کرنے کیلئے ہائی پاور کمیٹی قائم۔
وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ؛ سیکرٹری داخلہ پنجاب انتظامی سیکرٹری ہونگے۔ کمیٹی ممبران میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری لاء ، آئی جی پنجاب ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کسی بھی پولیس افسر کے خلاف غفلت ، زیادتی یا اختیار سے تجاوز کی شکایت وصول ہونے پر انکوائری اور کارروائی کر سکے گی۔ اتھارٹی ممبران اپنے شعبوں میں بھرپور مہارت ، علم اور تجربے کے حامل نامور اور دیانتدار افراد ہونگے۔ انہی ممبران کے انتخاب کا معیار طے کرنے کیلئے ہائی پاور کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے محکمہ داخلہ میں ہوگا۔