November 17, 2026

*کراچی میں یکم اپریل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا*

IMG-20260331-WA0268

*کراچی میں یکم اپریل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا*

کراچی: شہر قائد میں یکم اپریل سے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، جس میں خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالی و ریلیف گیانچند ایسرانی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں یکم اپریل سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بریفنگ میں بتایاگیا ایک طاقتور مغربی سسٹم یکم اپریل کو بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، جو 4 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سسٹم کے تحت کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے۔