خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء کی سالگرہ کے موقع پر صدر دفتر میں ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور، ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان، ایڈوعکیٹ ملک ضیاء راجڑ ، ایڈووکیٹ ملک مقصود اعوان اور ایڈووکیٹ سید مسرت عباس شاہ سمیت دیگر سینئر و جونیئر وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات، بار کی ترقی میں کردار اور وکلاء کے حقوق کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء ایک باصلاحیت، مخلص اور فرض شناس وکیل ہیں جنہوں نے ہمیشہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت اور خدمات بار کے لیے قابلِ فخر ہیں۔
تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر، صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا اور وکلاء نے باہمی اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آخر میں ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا یہ پیار اور اعتماد ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ بار اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔