نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نورپور تھل رانا
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نورپور تھل رانا جلیل احمد انصاری کے ساتھ نورپور تھل پریس کلب کے وفد کی تعارفی ملاقات ہوئ۔
اس موقع پر وفد نے رانا جلیل احمد انصاری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے کی بہتری اور کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پریس کلب کے ساتھ باہمی رابطہ اور تعاون کو فروغ دے کر کسانوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔
وفد کے اراکین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ زرعی شعبے سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے اور محکمہ زراعت کی مثبت کاوشوں کو عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی اس موقع پر موجودتھے۔