November 17, 2026

شادی پر دعوت ولیمہ نبی پاک (ص) کی سنت اور دین اسلام کا اہم جز ہے

Screenshot_2026-03-30_122156

شادی پر دعوت ولیمہ نبی پاک (ص) کی سنت اور دین اسلام کا اہم جز ہے

میرے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت پر احباب ذی وقار کا مشکور ہوں حاجی ملک شریف

ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی)
نواحی ابادی چکنمبر 71فور ار غلیاں والا ٹبہ کی ہردلعزیز معروف سماجی ،فلاحی و پیر پرست شخصیت حاجی ملک محمد شریف کے صاحبزادے ڈاکٹر شہباز شریف ،ڈاکٹر ابرار شریف رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
حاجی ملک محمد شریف کیجانب سے عزیزواقارب اور دوست احباب کیلئے مقامی میرج ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مہمان شریک ہوئے جبکہ ایم پی اے وائٹل گروپ چوھدری غلام مرتضی ،میاں عبدالواحد کی خصوصی شرکت
حاجی ظفراللہ ملتانی ،رمضان ظفر،عبدالرشید یوسفی ،میاں وحیدناصر،چوھدری حبیب ،عاطف حبیب، ڈاکٹر صہیب حبیب ،ڈاکٹر شہروز فارمیسی والے دولہا ڈاکٹر شہباز شریف،دولہا ڈاکٹر ابرار شریف کے دوستوں اور دیگر عزیزو اقارب نے بھی پر تکلف ولیمہ انجوائے کیا دعوت ولیمہ میں ائے مہمانوں نے دعوت کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کھانے کی بہت تعریف کی ملک محمدشریف انکی فیملی اور دونوں دلہوں کو مبارک باد دی اور نئے جوڑوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا