خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ مارچ کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ دوران اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 10222 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے 2875 ایمرجنسی کالز تھیں ۔پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2917 متاثرین کو ریسکیو کیا ۔گزشتہ ماہ میں396 روڈٹریفک کے حادثات، 2072 میڈیکل کی ایمرجنسیز،16 آتشزدگی،01 سٹرکچر کلیپس،54کرائم اور329 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ اور دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملہ نے986 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 1887 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 342 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔