September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں: سکھر تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے

Screenshot_2026-03-31_133320
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں: سکھر تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے امتحانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میرس اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سے 234 امتحانی مراکز پر صبح و شام دو شفٹوں میں پرچے لیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ زاہد علی چنڑ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے دوران گھوٹکی ضلع کے 51 امتحانی مراکز، سکھر ضلع کے 62 اور خیرپور میرس ضلع کے 117 امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے لیے 33 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 5 خصوصی ویجیلنس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو ان 33 ٹیموں کی نگرانی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون اور گائیڈ بکس لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اگر طلبہ موبائل وغیرہ ساتھ لاتے ہیں تو انہیں انٹرنل اور ایکسٹرنل عملہ اپنے پاس جمع کر کے پیپر ختم ہونے کے بعد واپس کرے گا۔
نقل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپہ مار ٹیمیں بھی مختلف سینٹرز کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سیپکو حکام سے اجلاس کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر سکھر ڈویژن کے ساتھ امتحانی مراکز کے باہر سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
امتحانی مراکز پر پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور کچھ مراکز پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کاپیوں کی جانچ کے لیے بہتر نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ شفاف نتائج سامنے آ سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال نویں اور دسویں کے ساتھ ساتھ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جدید کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے تحت جاری کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0