September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میٹرک

Screenshot_2026-03-30_122156
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میٹرک امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ سکولوں میں قائم امتحانی سینٹرز کا معائنہ کیا، جہاں نقل (چیٹنگ) کی روک تھام کے لیے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالز میں موجود طلبہ سے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل شفاف اور میرٹ پر یقینی بنایا جائے، جبکہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0